90

لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی

لاہور: محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان تنازع برقرار ہے جس سے آٹے کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں دکانوں پر آٹے کی قلت بڑھ گئی ہے اور دکانوں پر سرکاری 10 کلو آٹے کا سستا تھیلا بھی دستیاب نہیں  جب کہ ملوں نے کمرشل 15 کلو آٹے کی سپلائی بھی کم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملز مالکان نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور ہڑتال سے آٹے کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہےکہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، میرٹ پرچلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں