116

ویڈیو: بیگانے کی شادی میں مفت کا کھانا کھانے والا طالب علم پکڑا گیا…!پھر کیا ہوا؟

مدھیہ پردیش: بھارت کے ایک ایم بی اے طالب علم کی شادی میں برتن دھونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور کے ایک ایم بی اے کے طالب علم کو بن بلائے مہمان بن کے شادی میں جانا مہنگا پڑ گیا۔

ہوا کچھ یوں کے ایک طالب علم شادی میں کھانا کھانے جاتا ہے، اور وہاں پکڑا جاتا ہے، اس کے بعد ایک شخص بغیر دعوت کے شادی کی تقریب میں آنے پر اس کی تذلیل کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آدمی طالب علم سے پوچھتا ہے کہ کیوں آئے تھے یہاں برتن دھونے، جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کھانا کھانے۔

وہ شخص اس طالب علم سے پوچھتا ہے کس نے بلایا تھا؟ یا ویسے ہی فری میں آگیا تھا؟ تمھیں پتا ہے فری میں کھانا کھانے کی سزا کیا ہوتی ہے؟۔

اس کے بعد وہ شخص کسی سے کہتا ہے کہ اسے برتن دھونے کیلئے صابن دو، اس کے بعد وہ اس طالب علم سے پوچھتا ہے کہ کیسا لگ رہا ہے پلیٹ دھو کر۔

دوسری جانب اس معاملے پر کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کی گئی، تاہم جیسے ہی طالب علم کی برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں رہنے والے طالب علم مفت کا کھانا کھانے کے لیے اس طرح شادیوں میں جانا ایک عام سی بات ہے۔

 دوسرے کئی لوگوں نے اس شخص پر تنقید کی جس نے طالب علم کی تذلیل کی اور اسے برتن دھونے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے ایک طالب علم نے کھانا کھانے کیلئے شادی کی تقریب کا رخ کیا تھا جب اس واقعے کا دولہے کو پتا چلا تو دلہے نے اسے ہاسٹل میں اپنے دوستوں کے لیے کچھ کھانا لے جانے کو کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں