31

واٹس ایپ جلد اسٹیٹس فیچر میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے جو ایک نئے رینکنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹس کو ایک ترتیب سے دکھائے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کے بعد کونٹیکٹس کے اسٹیٹس ان کی مقبولیت اور اہمیت کے اعتبار سے ظاہر ہوں گے یعنی صارفین جن افراد سے اکثر گفتگو کرتے ہوں گے یا جن سے حال ہی میں بات کی ہوگی ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ زیادہ سامنے آئیں گی۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

ممکنہ طور پر یہ تبدیلی واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ری ڈیزائن کا حصہ ہوسکتی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے ساتھ ایپ میں دیگر تبدیلیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ جن میں سے ایک اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر سے ٹائم اسٹیمپس کا ہٹایا جانا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ فی الحال آزمائش کے لیے بِیٹا صارفین کو پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے فیچر اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں