meteorite. 120

5 ارب ڈالر کی مالیت والا شہابی پتھر اگلے ہفتے زمینی مدار میں داخل ہوگا، ناسا

واشنگٹن:امریکی خلائی تحقیق ادارے ناسا نے بتایا کہ ایفل ٹاور سے بھی بہت بڑی ایک خلائی چٹان اگلے ہفتے زمین کے مدار میں داخل ہوگی۔

ناساکے مطابق انڈے کی شکل کا سیارچہ جس کا نام 4660 Nereus ہے، 1,082 فٹ لمبا ہے اور 11 دسمبر بروز ہفتہ 14,700 میل فی گھنٹے کی رفتار سے  زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔

ناسا نے بتایا کہ توقع یہی ہے کہ چٹان زمینی سطح سے کچھ فاصلے پر بغیر کوئی نقصان پہنچائے گزرے گی لیکن یہ فاصلہ بھی قریب ہوگا۔ خلائی چٹان کو نیریس کا نام دیا گیا ہے جو کہ یونانی سمندری دیوتا کے نام سے منسوب ہے۔

واضح رہے کہ ناسا زمینی سطح سے 193 ملین کلومیٹر فاصلے کے اندر اندر تیز رفتار سے آنے والی کسی بھی خلائی چیز کو ممکنہ خطرے کے طور پر بیان کرتا ہے۔ ایک بار جب خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے تو ماہرین پھر اس کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں