135

لوگ کیا جاننا چاہتے ہیں کیا نہیں اس کا انحصار جذباتیات پر ہوتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی زندگی سے متعلق معاملات کے بارے میں وہی کچھ جاننا چاہتے ہیں جس سے انہیں خوشگوار احساس ہو اور ان معلومات میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے جو انہیں ناگوار گزرے۔

یہ بات سائنسی جریدے نیچر کمیونی کیشن میں شائع ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں 500 سے زائد افراد کو شامل تحقیق کیا گیا۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زندگی سے متعلق معلومات کسی بھی شعبے سے تعلق رکھ سکتی ہیں چاہے وہ انسان کی صحت ہو، معاشی حالات ہوں یا پھر اس کے ذاتی خصائص ہوں۔ تحقیق میں شامل 500 سے زیادہ شرکاء کے تجزیے کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر لوگ ’’معلومات کی تلاش‘‘ کے تین زمروں میں سے ایک میں آتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ پہلے قسم کے وہ لوگ ہیں جو اپنے احساسات پر معلومات کے اثرات پر غور کرتے ہیں، دوسرے وہ لوگ جو اس بات پر غور کرتے ہیں کہ معلومات ان کے کسی فیصلے کے لیے کتنی مفید ہوں گی اور تیسرے وہ لوگ جو زیادہ تر ان مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ اکثر سوچتے رہتے ہیں۔

مطالعہ کے شریک مصنف اور انگلینڈ میں یونیورسٹی کالج لندن میں نفسیات اور لسانی علوم کے پروفیسر ٹالی شروٹ نے پریس ریلیز میں کہا کہ، ’’اب بہت ساری معلومات منٹوں میں لوگوں کے لیے دستیاب ہیں جن میں آپ کی جینیاتی ساخت سے لے کر سماجی مسائل اور معیشت کے بارے میں ہر چیز شامل ہے۔‘‘

شاروٹ نے کہا کہ، ’’ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ لوگ یہ فیصلہ کیسے کرتے ہیں کہ وہ کیا جاننا چاہتے ہیں؟ اور کچھ مخصوص معلومات میں ہی لوگ دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں