Sun. 172

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

 کراچی: رواں سال کا آخری سورج گرہن آج رونما ہوگا لیکن یہ پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2021 کے آخری سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق  صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا،سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا۔ سورج گرہن کا اختتام دوپہر دو بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی افریقہ،آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ جبکہ بحیرہ اوقیانوس،بحرالکال ،اںٹارکٹیکا بحر ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے اور اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ یہ سورج گرہن اگرچہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا لیکن جنوبی نصف کرے (سدرن ہیمسفیئر) کے کئی ممالک میں نمایاں ہوگا۔ واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں