Asam and Sania Mriza 235

اعصام کی ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر

 لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو اگلے سال مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر کردی۔

لاہور جم خانہ میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے موقع پر ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اعصام کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ کی،وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں، ان کےساتھ بیرون ملک بھی ملاقات رہتی ہے،اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔

اعصام نے بتایا کہ انہوں نے ثانیہ سے کہا ہےکہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں،وہ اگر مکسڈڈبلز کیٹگری میں کھیلنےپر تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔

اعصام کے مطابق پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں اعصام اور عقیل خان بننے کے لیے بہت محنت اور انٹرنیشنل میچز کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں