Pakistan Shaheens 124

دوسرا ٹی 20، شاہینوں کی عمدہ بولنگ، بنگلا دیش 108 رنز پر محدود

ڈھاکا: بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بنگلا دیش کپتان محمداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہینوں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، اور وہ وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے، بنگلا دیش نے مقررہ اوورزمیں7 وکٹوں پر108 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورشاداب خان نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے بعد بنگلادیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارےلئےجیتنا ضروری ہے کیونکہ ٹی 20 میں اچھے آغاز کی ضرورت ہوتی ہے، محمد اللہ نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیاگیاہے۔

میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔

شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیےتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں