15

فیروز خان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی، اداکار کی جانب سے دعاؤں کی اپیل

کراچی: پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے والد کے ساتھ ایک جذباتی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی مداحوں سے والد کی صحت کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

فیروز خان کی انسٹاگرام تصویر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کے سینے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔

feroze khan

اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انے والد کیلئے دعا کریں کیوں کہ وہ صحت کے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اپنے والدین کو اس وقت تک اپنے بے حد قریب رکھیں جب تک وہ آپ کے ساتھ موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں