130

کراچی: گرین لائن منصوبہ تعطل کا شکار، تاخیر کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد

کراچی سندھ میں کوئی بھی بڑا منصوبہ وقت پر مکمل ہوجائے ایسا ممکن ہی نہیں۔

کراچی میں گرین لائن منصوبہ بھی وقت پر مکمل نہ ہو سکا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کی تاخیر کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی۔

ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل کے لئے نواز شریف نے فروری 2016 میں گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ سولہ ارب 85 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا۔ لیکن منصوبے کی تاخیر سے لاگت 24 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

سندھ حکومت نے گرین لائن منصوبے پر 22 بس اسٹیشنز تعمیر کرنے تھے جن پر تاحال کوئی کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

گرین لائن منصوبے پر سفر کی سہولت فراہم کرنے والی بسیں بھی ابھی تک کاغذوں پر ہی سفر کر رہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی دورہ کراچی کے دوران منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد کی۔

سندھ حکومت کی تاخیر کی وجہ سے پہلے ہہ منصوبے کی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے اور اگر سندھ حکومت اپنے حصے کا کام اسی رفتار سے کرتی رہی تو نہ جانے کراچی کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی اس بہترین سہولت کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں