150

ملتان :طالبہ سے زیادتی کے ملزم ایک سال بعد گرفتار

لیکچرر اجمل مہر ، علی رضا اور بینک ملازم تنزیل طالبات کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے میں ملوث تھا
ملتان ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی شکایت پر ایک سال بعد کارروائی کے بعد مرکزی ملزم علی رضا، لیکچرر اجمل مہر اور بینک ملازم تنزیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ گروہ طالبات کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ دنیا نیوز نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کر لی۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے ایک سال قبل مبینہ زیادتی کا واقعہ ہوا۔ لیکچرر سمیت چھ افراد پر زیادتی کے بعد وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا گیا، کوئی کارروائی نہ ہوئی تو متاثرہ لڑکی ایس ایس پی آپریشنز کے پاس پیش ہو گئی۔ تحقیقات کی روشنی میں مرکزی ملزم علی رضا، لیکچرر اجمل مہر، بینک ملازم تنزیل گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گروہ طالبات کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم علی رضا نے تین روز قبل بھی لڑکی سے 30 ہزار روپے لئے۔ دنیا نیوز نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کر لی۔ مقدمہ وومن تھانے میں دفعہ 376، 109، 506 اور 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یونیورسٹی کے لیکچرار اجمل مہار، علی رضا، تنزیل، عثمان، نشاط نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں