131

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان تیسری پوزیشن کا حقدار قرار

کرائسٹ چرچ: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دے دیا گیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ 3 فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ تیسری پوزیشن کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
میچ سے قبل خوب بارش ہوئی اور ٹاس بھی نہ ہوسکا جس کے بعد گرین شرٹس کو گروپ ڈی کی ٹاپ ٹیم ہونے کی وجہ سے تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 203 رنز سے بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں