134

دس لاکھ ادھار اور یقینی گولڈ میڈل ، ریسلر انعام بٹ کی یقین دہانی

2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں، دو گیمز میں انہیں دو سلور میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل رہا
لاہور   ) پاکستان کے نمبر ون پہلوان محمد انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے حکومت سے دس لاکھ روپے ادھار مانگ لئے، بدلے میں گولڈ میڈل لانے کا وعدہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وعدہ وفا نہ کر سکا تو پیسے واپس کر دوں گا۔
پاکستان کے قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت اور یقینی کامیابی کیلئے دس لاکھ روپے ادھار مانگ لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ لے کر ہی وطن واپس آئیں گے ۔ محمد انعام بٹ جو اس وقت پاکستان کے نمبر ون ریسلر ہیں 2010 میں دلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ دو کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں انہیں دو سلور میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل رہا۔
اس ایونٹ میں ان سمیت چھ پہلوان قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن فیڈریشن کو ان سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کا میلہ چار اپریل سے آسٹریلیا میں سج رہا ہے اور اس میں اچھے کھیل کی امید بھی ریسلنگ ٹیم سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں