36

الیکشن کمیشن؛ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017ء کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ جون 2024 ء میں ختم ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست 2024 ء یا اس سے پہلے جمع کروا دیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی پر چارٹر ڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثے و واجبات کی تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں