37

برطانوی سفارتخانہ کے ہیڈ آف قونصلر آپریشنز کا اڈیالہ جیل کا دورہ

راولپنڈی: پاکستان میں برطانیہ کے سفارت خانے کی ہیڈ آف قونصلر آپریشنز نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے ہیڈ آف قونصلر آپریشنز البرٹ ڈیوڈ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانوی قیدیوں تک قونصلر رسائی اور سفارتی عملے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

برطانوی ہیڈ آف قونصلر آپریشنز اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی کے درمیان ملاقات ان کے دفتر میں ہوئی جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں