9

ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

یوم عاشور 17 جولائی (بدھ) کو ہوگا۔ وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی بروز منگل اور 17 جولائی بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران چاروں صوبوں، وفاق اور گلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔

حکومت نے یکم تا دس محرم الحرام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر بھی پورے ملک میں پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں