34

ویڈیو؛ ریلوے پولیس نے خاتون سمیت 4 بچوں کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا

 لاہور: ریلوے پولیس نے خاتون سمیت چار بچوں کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے پولیس اہلکار عدنان اشفاق اور شاہد ندیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے 4 زندگیوں کو حادثے سے بچالیا۔

خاتون اور بچوں کے چلتی ٹرین سے اترنے کا واقعہ ریلوے اسٹیشن اٹک پر پیش آیا پیش آیا، جہاں خاتون اور اس کی معصوم بچیوں نے جلد بازی اور افراتفری میں چلتی ٹرین جعفر ایکسپریس سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں