لاہور: لاہور کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی گھرانے کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد محمود نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ اب اس مقدمے میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کردی ہیں، ہم درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندارج ہوچکا ہے، 7 اے ٹی اے کے اندارج کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ملزم افنان نے سیشن کورٹ لاہور میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، ملزم کے خلاف ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔