25

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

 کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2006 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے گھٹ کر دو لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں