399

پنڈی ٹیسٹ، گولڈن مین ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستان اور انگینڈ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جاری گولڈن مین ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان ٹیسٹ میچ کھیلنے آئے ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوچکا ہے اور آج دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کے بڑے کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اسی جوش و خروش کو مزید بڑھایا ہے گولڈن مین نے جو ٹیسٹ میچ دیکھنے کوہاٹ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

گولڈن میں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے کوہاٹ سے خصوصی طور پر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئے ہیں اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اور کھیل سے محظوظ ہونے کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔

سر تا پا سنہرے رنگ میں رنگے گولڈن مین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کی سپورٹ کے لیے آئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں خوبصورت میچ جاری ہے۔ چھکے چوکے بھی لگ رہے ہیں بولر وکٹیں بھی لے رہے ہیں۔ ماحول بہت اچھا ہے۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے ہوئے کہا دعا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ جاری و ساری رہے اور اللہ تعالیٰ پورے ملک کو ایسی خوشیوں سے منور رکھے۔ویڈیو پلیئر00:0000:00

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے چار بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں جب کہ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر زاہد محمود رہے جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں