275

پاک افغان میچ میں گرما گرمی، افغان کرکٹ بورڈ کا موقف آگیا

کابل ایشیا کپ کے گزشتہ روز کے پاک افغان میچ میں ہونے والی گرما گرمی کے معاملے پر افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے موقف جاری کردیا۔

کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور افغان سپنر راشد خان کے گلے ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے ہمیشہ ہی بہترین انداز میں افغان اقدار  کو دکھانے کی کوشش کی ہے اور کرکٹ کو سچائی کے ساتھ جینٹل مین گیم سمجھا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرے بھی کھیل سے لگاؤ اور جنون کا احترام کریں گے  اور قوموں کے درمیان پیار اور محبت پھیلانے کی کوشش کریں گے۔افغان کرکٹ بورڈ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ کو قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور زیادہ گہرے تعلقات کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔آئیے کرکٹ برادری کو قریب لانے کے لیے مل کر کام کریں۔ کرکٹ ہمیں میدان میں منفی جذبات دکھانے اور دوستی کے ماحول کو تشدد میں بدلنے کی اجازت نہیں دیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں