12

غزہ جنگ میں کمی اور لبنان کیخلاف جنگ شروع کررہے ہیں، اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں کمی کی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں کمی کررہا ہے تا کہ لبنان میں کارروائی کی جا سکے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کم کر کے انہیں لبنان کے سرحدی علاقے میں بھیجا جائے گا۔ اسرائیلی فورسز لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کریں گی۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ رفح میں اسرائیل فوج کا زمینی آپریشن مکمل ہونے والا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ حماس کے خلاف جنگ ختم ہوگئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تعداد کم کرکے فوجیوں کو حزب اللہ سے جنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔

امریکی اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ ہفتے میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے لیے دونوں ممالک کا دورہ کیا تھا تاہم اس دورے کے خاطر خواہ نتائج  برآمد نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں