176

ترجمان طالبان کی پریس کانفرنس

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ کابل کے میڈیا سینٹر میں آج پریس کانفرنس ‏کی جائے گی یہ میری پہلی پریس کانفرنس ہوگی۔

ترجمان طالبان نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے مدعو کیا ہے۔

کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کا جب ترجمان طالبان عوامی سطح پر اپنے ‏موقف، پالیسی اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

افغانستان میں طالبان کے شریک بانی اور ملا محمد عمر کے نائب عبدالغنی برادر اخوند‎‎‏ افغانستان ‏کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ملا عبدالغنی برادر کو افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپے جانے ‏کاامکان ہے۔

ملا برادر سینئر طالبان رہنماؤں کے ہمراہ افغانستان پہنچ رہے ہیں، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ‏ملا برادر پہلے قندھار اور پھر کابل جائیں گے، نیز ملا برادر تقریباً 20 سال کے بعد افغانستان جا ‏رہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بتایا جا رہا ‏ہے کہ اہم مشاورت کے لیے ملا برادر قطر سے کابل روانہ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں