121

کراچی: صوبائی وزیر میر ہزار خان اور اہلیہ کی پراسرار موت، گھر سے لاشیں برآمد

میاں بیوی ڈیفنس رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے، میر ہزار خان بجارانی صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تھے۔
کراچی:   کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر میر ہزار خان اور انکی اہلیہ کی لاش برآمد، میاں بیوی ڈیفنس رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق، امکان ہے کہ میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی تاہم صوبائی وزیر منظور وسان نے ان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ایسے کسی امکان کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میر ہزار خان ایسے آدمی نہیں تھے کہ خودکشی کر لیں، وہ نہایت خوش مزاج، زندہ دل اور متحمل مزاج شخص تھے۔
میر ہزار خان اور ان کی اہلیہ روزانہ صبح اٹھ کر چائے پیا کرتے تھے لیکن آج ان کے کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو ملازمین کو تشویش ہوئی اور انہوں نے ان کے دروازے پر دستک دی لیکن جب دیر تک دروازہ بجانے کے باوجود اندر سے کوئی ردعمل نہ آیا تو اہلخانہ نے تالا توڑ دیا اور اندر انہیں مردہ پایا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، میر ہزار خان کے سر میں ایک جبکہ ان کی اہلیہ کے سر میں تین گولیاں لگی ہیں اور ان کمرے سے گولیوں کے چار خول بھی ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں