182

اسلام آباد: گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاش برآمد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ایک گیسٹ ہاؤس سے آنکھوں کے ڈاکٹر اور نوجوان لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں کو قتل کیا گیا یا موت کا سبب کچھ اور تھا؟ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

اسلام آباد میں آئی سپیشلسٹ اور جواں سال لڑکی کی پراسرار موت، دو روز پرانی لاشیں پوش علاقے کے گیسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئیں۔ تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کا کمرہ دو روز سے بند تھا۔ سٹاف نے بدبو آنے پر کمرہ کھولا تو اندر مرد اور لڑکی کی لاشیں پڑی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں مرد کی شناخت ڈاکٹر رانا آفتاب کے نام سے ہوئی جبکہ زبیدہ نامی لڑکی گولڑہ کی رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کا پوسٹمارٹم کرایا جا رہا ہے تا کہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں