129

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق، اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 12 روپے 74 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 11 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں