71

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں

لاہور : پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئےکالعدم تنظیموں  سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار  کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان، کاشف ، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ  اور  احمد جان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج  ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس  اور  حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور  داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز  میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں