76

ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ آج 11 فروری سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 210 روپے ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی لیٹر ہے لیکن شہر میں دودھ 190 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا جس میں 20 روپے اضافے سے قیمت 210 روپے لیٹر ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں