79

شہباز گِل کی رمیش کمار کے گھر آمد، اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگِل  نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے اپنےریمارکس پرمعافی مانگ لی۔

شہبازگِل اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ شہباز گل نے رمیشن کمار سے اپنے ریمارکس پر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھےافسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا۔اس پر رمیش کمار نے کہا کہ ٹی وی پر جو الفاظ کہےمجھےاس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا اور جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتا ہے۔

رمیش کمار نے اعلان کیا کہ جو ہتک عزت کا کیس کیا تھا اس کو ختم کرتاہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال شہبازگِل نے رمیش کمار کیلئے ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں