64

قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور دستور کی حفاظت کرتا ہے۔عمران خان نے مزید لکھا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتی ہے اور آئین کی بالادستی، نظام عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کے لیے عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں