79

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیاگیا

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچے اور شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس  سمیت  7 اراضی یونٹس سیل کر دیے۔ 

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کے خلاف کارروائی عدالت میں چیلنج کردی تھی۔شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں