377

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز کا پُراعتماد آغاز

راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالئے۔

چھ سو ستاون رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پُراعتماد آغاز کیا، دونوں اوپنر بیٹرز نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

امام الحق 90 جبکہ عبداللہ شفیق 89 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہے، پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 476 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل آج انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 675 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمدعلی نے 2 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں بھی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ، پچ پر پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش

واضح رہے کہ انگلش ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

کرکٹ کی 112 سالہ تاریخ میں انگلینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 500 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ہی دن کے کھیل میں 4 سینچریاں بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں