146

سندھ حکومت نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کراچی کو تبدیل کردیاڈائریکٹر سیکنڈری اسکول کراچی شاہد زمان کو فارغ کرکے ان کی جگہ فرناز ریاض کو نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

کراچی: سندھ حکومت نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کراچی کو تبدیل کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کراچی  شاہد زمان کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ پرنسپل کیڈر کی گریڈ 20 کی خاتون افسر اور ایڈشنل ڈائریکٹر فرناز ریاض کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ایلیمینٹری/ سیکنڈری/ ہائر سکینڈری کراچی کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شاہد زمان کو ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹا کر گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈو باگو ضلع بدین کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد زمان اور ان کے پی اے عمران سولنگی پر اسکولوں کے لیے فرنیچر کی خریداری میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کا سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور ایک ماہ قبل انہیں عہدے سے فارغ کرنے کی سمری چیف سکریٹری کو بھیجی تھی تاہم پی اے عمران سولنگی تاحال عہدے پر برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں