132

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی فائرنگ، نوجوان شہید

سری نگر:  مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں فائرنگ کر کے نوجوان کوشہید کردیا۔ نوجوان کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کرگھرگھرتلاشی لی اورمتعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن سے پہلے شوپیاں اورقریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی تھی۔

شوپیاں اورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 20نہتے کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں