111

سری لنکن فیکٹری منیجرکی میت ورثا کے حوالے کردی گئی

کولبو: سری لنکن فیکٹری منیجرکی میت ورثاکےحوالے کردی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا میں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئیں، سری لنکن منیجر کی باقیات ان کے بھائی نے وصول کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا

سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کی گئی، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری لنکن شہری کی اہلیہ کا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

اس موقع پر پریانتھا کمارا کے بھائی کا کہنا تھا کہ امید ہے میرے بھائی کے قتل کی تحقیقات انصاف کے ساتھ منتقی انجام تک پہنچیں گی، اور دونوں حکومتوں سے درخواست ہے کہ ہمیں تحقیقات سے متعلق آگاہ کرتے رہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ

واضح رہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا تھا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں