98

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرتباہ، جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا خدشہ

نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی اہلیہ سمیت سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ حادثے میں 11 افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 3 افراد کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اور موجودہ ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں