103

مسجد میں ڈانس کا معاملہ؛ صباقمر اور بلال سعید عدالت میں پیش

لاہور:تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزمہ صبا قمر اور بلال سعید عدالت میں پیش ہوگئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی یزدانی نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ پیشی پر مقدمے کی ملزمہ اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئی تھیں اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں