Petrol 125

‘تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے’

کراچی: پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ممکنہ پیٹرول بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے۔

شیری رحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیلرز نے 25نومبر سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سال بھی پیٹرول نایاب ہو گیا تھا، گزشتہ پیٹرول بحران پر حکومت نے کمیشن سفارشات پر کتنا عمل کیا؟ پیٹرولیم کمیشن نے اوگرا پر سوالات اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے قیمتوں کاتعین 30دن بعد کرنے کی سفارش کی تھی، کمیشن نے آئندہ بحران سے بچنے کے لیے مانیٹرنگ سیل کا کہا تھا، پیٹرولیم کمیشن نے بحران کے ذمہ داران کی نشاندہی کی تھی۔

پی پی سینیٹر نے سوال اٹھایا کہ حکومت ایک سال گزرنے کے بعد کس کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ کمیشن نے پیٹرولیم ڈویژن اور حکومت کی نااہلی سے پردہ اٹھایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاون خصوصی پٹرولیم کے خلاف کون سی عدالت میں کیس ہے؟ یہ کہتے تھے احتساب گھر سے شروع کرے گے، استعفیٰ لے کر سمجھتے ہیں انصاف ہو گیا، یہ مافیا سے مل کر مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو لوٹتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں