Bad news students 109

اگلے سال امتحانات اور سلیبس، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اب حالات ایسےنہیں ہیں کہ اسکول بند کرنے پڑے ، فیصلہ کیاہےتمام امتحانات بروقت اور مکمل سلیبس کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہےگا، پنجاب میں صحت کارڈدسمبرمیں ملنا شروع ہوجائیں گے، ہر فیملی کو10 لاکھ روپےکی انشورنس کی سہولت ملےگی۔

اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کریں گے، ہائرایجوکیشن کمیشن کوریکارڈبجٹ دیاگیاہے، نئےاسٹیٹس کےبعدنیشنل کالج آف آرٹس مزیدترقی کرے گا ، مزیدآرٹس کالج کھولنے کے بھی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

بل پاس ہوئےاس کےخلاف واویلاہورہاہے ، حکومت توبل لائےگی اورپراسس کےتحت سلسلہ جاری رہےگا اور حکومت اپنےترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

یونیورسٹیوں کو اپنا فنانشل ڈسپلن بہتر کرنا ہوگا ، اسکول بند کرنےسےتعلیم کا نقصان ہوا، اب حالات ایسےنہیں ہیں کہ اسکول بند کرنے پڑے ، فیصلہ کیاہےتمام امتحانات بروقت اورمکمل سلیبس کےساتھ ہوں گے تاہم اسموگ کےباعث اسکول بندنہیں کرنے جارہے۔

شدت پسندی جہاں سےبھی جنم لےاسکی جمہوریت میں جگہ نہیں ، ریاست ہرقسم کی شدت پسندی کےخلاف ایکشن لےگی ،شفقت محمو

سینیٹ میں گزشتہ روز بل پاس ہوئےجن پربڑاواویلاکیاجارہاہے، اپوزیشن نمبرپورےنہیں کرتی اوربل پاس ہوتے ہیں تو قوم ویلکم کہےگی، عمران خان کا ایجنڈہ آگے بڑھے گا، ترقی کا جو سفرشروع کیا ہے وہ آگے چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں