New DG ISI 136

وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔

پوسٹ مارٹم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔

قبل ازیں  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے ملک میں جاری امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی بی بھی شریک تھے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں