174

روزانہ 10 منٹ کی ہلکی دوڑ سے موڈ خوشگوار اور دماغ مضبوط ہوتا ہے، تحقیق

ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ ہلکی رفتار سے صرف دس منٹ تک دوڑا جائے تو دماغ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ موڈ بھی خوشگوار رہنے لگتا ہے۔

ورزش اور جسمانی مشقت کے صحت پر مثبت اثرات کے حوالے سے یہ کوئی پہلی تحقیق ہر گز نہیں بلکہ اس بارے میں سائنسی تحقیقات کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے۔

ان تحقیقات میں ہر بار ایک منفرد انداز سے ذہنی و جسمانی صحت کےلیے ورزش اور مشقت کے فائدے سامنے آئے ہیں۔

البتہ، ہر تحقیق کے بعد جسمانی مشقت/ ورزش کی شدت اور مدت کے اثرات کا اظہار الگ انداز سے ہوا۔

یہ خبریں بھی پڑھیے:

  • دماغ بچانا ہے تو سائیکل چلایئے اور تیز قدموں سے چلیے
  • بچپن میں مناسب غذا اور ورزش… جوانی میں بہترین دماغی صحت
  • صرف 10 منٹ کی ورزش بھی یادداشت کے لیے مفید
  • ورزش دماغی صحت کےلیے بھی مفید ترین ہے، ماہرین
  • ورزش کے دماغی فوائد اگلی نسل میں بھی منتقل ہوتے ہیں، تحقیق
  • سر سبز مقامات پر ورزش دماغی صحت کے لیے بھی مفید
  • ورزش کی عادت جسم و دماغ میں فولاد کو باقاعدہ بناتی ہے
  • باقاعدہ ورزش دماغ کو توانا اور ذہنی امراض کو دور کرتی ہے، ماہرین
  • بوڑھے افراد کی باقاعدہ ورزش ان کے دماغ کو توانا رکھتی ہے، تحقیق

سوکوبا یونیورسٹی، جاپان میں ہونے والی یہ تحقیق بھی اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے جس میں 26 صحت مند رضاکار بھرتی کیے گئے۔

مختلف مرحلوں میں ان رضاکاروں کو دس منٹ تک ٹریڈ مل پر ہلکی رفتار سے دوڑانے کے علاوہ آرام بھی دیا گیا جبکہ ہر مرحلے پر خصوصی اور حساس آلات سے ان میں خون کی روانی، بالخصوص دماغوں تک پہنچنے والے خون کا مشاہدہ کیا گیا۔

ہر مرحلے کے بعد رضاکاروں کی یادداشت، تجزیاتی صلاحیت، مزاج (موڈ) اور دوسری دماغی کیفیات جانچی گئیں۔

صرف دس منٹ تک ہلکی رفتار سے دوڑنے (جاگنگ کرنے) کے بعد رضاکاروں کی یادداشت اور ذہانت نمایاں طور پر بہتر ہوئی جبکہ ان کا موڈ بھی خوشگوار رہا۔

البتہ، جب ان ہی رضاکاروں نے چند روز تک آرام کرنے کے بعد، اور کسی بھی قسم کی ورزش کیے بغیر، یہ تمام آزمائشیں ایک بار پھر انجام دیں تو ان کی کارکردگی بھی بہت کم دیکھی گئی۔

’’ورزش دوا ہے؛ اور جس طرح مختلف دواؤں کے اثرات ان کی اقسام کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح الگ الگ ورزشوں کا اثر بھی ان کی نوعیت، مدت اور شدت کے اعتبار سے الگ ہوتا ہے،‘‘ ڈاکٹر ہیڈیاکی سویا نے کہا، جو سُوکُوبا یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز کے پروفیسر ہیں۔

تازہ تحقیق کی روشنی میں جاپانی ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ وقت نہیں، تب بھی اگر آپ کسی طرح روزانہ صرف 10 منٹ کےلیے ہلکی رفتار سے دوڑنے کی عادت بنا لیں تو یہ آپ کی جسمانی صحت کے علاوہ ذہانت اور موڈ بہتر بنانے میں بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔

نوٹ: اس تحقیق کی تفصیلات نیچر پبلشنگ گروپ کے آن لائن ریسرچ جرنل ’’سائنٹفک رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں