108

سلاد

پھل اور سبزیاں انسان کی فطری غذا ہیں اور انسان نے جب سے رویز مین پر قدم رکھا ہے ان کا استعمال کررہا ہے اس کے علاوہ کچی پکی سبزیاں کھانے کا رحجان صدیوں سے ہے کچھ عرصہ قبل تک لوگ گاجر مولی کی کھاتے تھے اور سویا دھنیا پودنیہ پیاز لیموں پکے سالن پر ڈال کر استعمال کرتے تھے یھاں تک کہ پیاز کچل کر اس سے سردیوں کی دوپہروں میں روٹی کھاتے تھے پھر یہ بھی دیکھا کہ ام اور خربوزہ کے موسم میں ان سے روٹی کھاتے تھے لیموں کے چند قطرے سالن میں ملا کر کھاتے تھے اس طرح صدیوں یہ غذا مروج رھی مگر جب گوشت مرغن اور تلی ہوء اشیا کو تواناء بخش خیال کرتے ہوے ان کا استعمال عام ہوا تو گوشت خوری کو ضروری غذا خیال کرتے ہوے گوشت کا استعمال عام ہوگیا اور اسے ضروری غذا سمجھے جانے لگا دوسری جنگ عظیم کے بعد جب غذا پر تحقیقات ہوہیں اور متوازن غذا کو صحت کے لئے ضروری قرار دیا گیا تو اس وقت صنعتی معاشرہ تشکیل پا چکا تھا اور وھاں کے عوام زیادہ تر ہوٹلوں پر کھانا کھانے لگے تو ہوٹلوں کھانے کے ساتھ مختلف قسم کے سلاد ساتھ پیش کرنے شروع کئے ان کی وجہ سے مراعات یافتہ طبقہ نے بھی سلاد کو فیشن کے طور پر کھانے کا حصہ بنا لیا مگر یہ ہمارے ھاں رواج نہ پا سکا جس کی وجہ غذا بارے معلومات کا عام نہ ہونا تھا متوازن غذا میں لحمیات(پروٹینز)نشاستہ(کاربوھارڈریٹ)چکناء حیاتین اور معدنی نمکیات پر مشتمل ہوتی ہے اور صحت جسم کے لئے ضروری ہے لحمیات دودھ دہی اور گوشت میں ہوتی ہیں جبکہ آٹا اور دالوں میں کچھ مقدار ہوتی ہے نشاستہ چاول الو میں چکناء دودھ دہی اور تیل سے جبکہ حیاتین اور معدنی نمکوں کا ماخذ پھل اور سبزیاں ہیں حیاتین کی کمی کء مسائل صحت کا سبب بن سکتی ہے اور یہ پکنے کے عمل میں ضائع ہوجاتی ہے اس س طرح سلاد یعنی کچی سبزیوں کے کھانے کو اہمیت ملی ہے -شہری زندگی میں مرغن غذاوں اور فطری زندگی سے فرار کے باعث امراض قلب بڑھنے لگے ہیں تو لوگوں نے گھی چربی اور سیر شدہ بنا سپتی گھی کا استعمال ترک کرکے سویا سورج گھی زتیون اور کینولاکے تیل عام استعمال ہونے لگے ہیں مگر حیاتین اور معدنی نمکوں بارے زیادہ پتہ نہیں اور ابھی تک بیکری کی اشیا خاص کر مٹھائیاں بہت استعمال ہوتی ہیں اور شادی ودیگر تقریبات پر چربی والا گھی بڑی مقدار میں استعمال ہوتا ہے اور اسے لذت بخش قرار دیا جاتا ہے جبکہ میڈیکل سائنس یہ ثابت کر چکی ہے کہ مرغن اور تلی ہوء غذاہیں صحت کے مسائل پیدا کرتی ہیں جس سے یہ تاثر عام ہوا کہ ہمیں متوازن غذا کے لئے پھلوں سبزیوں کی صورت سلاد کا استعمال کیا جاے سلاد غذاء بھوک بڑھاتا کھانے کو جلد ہضم کرتا ہے اس میں فائبر(پھوک) ہوتا ہے اس لئے غذائیت کے ساتھ ساتھ وزن بھی نہیں بڑھاتا جبکہ مرغن اشیا سے چربی اور حرارے زیادہ مقدار میں جسم میں داخل
ہوکر موٹاپا کے سبب بنتے ہیں جس سے کء عوار ض جنم لیتے ہیں ایسے لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جو ذائقہ کی وجہ سے سلاد کو نظرانداز کرتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سلاد انسانی موڈ پر خوش گوار اثرمرتب کرتا ہے آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سبزیاں اور پھل انسانی موڈ کو بہتر بناتی ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ سبزیاں اور پھل جسم انسانی میں زبردست سرمایہ کاری کی حثیت رکھتی ہیں امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ جن طلبہ کو سبزیاں اور پھل استعمال کرنے کی ہدایت دی گء ساتھ فاسٹ فوڈ برگر اور ڈانس سے احتیاط کراء گء تو ان طلبہ میں ذھنی دباو اور بے چینی میں کمی جبکہ مزاج میں خوشی کو محسوس کیا گیا جبکہ اس کے بعد جرمنی اور فرانس میں جو تحقیق ہوء ان نے بھی اس کی تائید کی سلاد سے انسانی موڈ میں بہتری کی وجہ سبزیوں اور پھلوں میں اہم معدنیات ہیں جو دل دماغ پر فوری اور اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں سلاد کے فوائدپھلوں اور کچی سبزیوں میں حیاتین اور معدنی نمکیات ہوتے ہیں وزن نیں بڑھتا خوش ذائقہ اور زود ہضم ہوتا ہے فائبر بڑی مقدار میں ہوتا ہے متوازن غذا ہوتی ہے سلاد میں موسم کی مناسبت سے پھل سبزیاں تبدیل ہوتے ہیںسلاد کے اجزاسبز پتوں والی سبزیاں پالک شلجم چقندر کے نرم پتے بند گوبھی سونف سویا پودنیہ شملہ مرچیں پیاز لہسن سبز مرچیں الواور لیموںٹماٹر کھیرا ککڑی مولی گاجر اور
مٹر *فائدے مولی- ہمیشہ کچی کھاہیں اس سے بھوک لگتی اور جگر کے امرا ض خاص کر یرقان بواسیر اور قبض میں مفید ہے گاجرکچی گاجرکھانا بہت مفید ہے اس میں پھوک بڑی مقدار میں ہوتا ہے حیاتین ا لف بڑی مقدار میں ہونے کی وجہ سے نظر کیئے فائدہ مند ہے رنگت کو صاف کرتی اور خون کی کمی ختم کرتی ہے شلجم شلجم پتوں کے ساتھ کھاہیں یہ حیاتین کا خزانہ ہے نقوش کھانسی میں مفید ہے اور کیلشیم کی کمی دور کرتی ہے چقندر- چقندر جسمانی کمزوری دور کرتی حرارت بڑھاتی اور دل کے لئے مفید ہے * ٹماٹر- یہ کیلشیم کا قدرتی ٹانک ہے ہڈیوں کو مضبوط بناتا اور مسوڑھوں کو طاقت دیتا ہے قبض ختم کرتا ہے آئرن کی کمی کے لئے بہت موثر ہے * پودنیہ – معدہ کے امراض بھوک بڑھانے میں بہت مفید ہے ھاضم ہے پٹی اچھلنا میں فائدہ مند ہے خوش ذائقہ اور جی متلانے میں موثر ہے * پیاز – بھوک لگاتا خون کی شریانوں کو کھولتا ہے جراثیم کش ہے قبض دور کرتا ہے پیشاب اور ہے جگر اور تلی کو فائدہ دیتا ہے اس کی بدبو دور کرنے کے لئے نمک کے پانی میں دھو کر استعمال کریں * سبزدھنیا – سلاد کو خوش ذائقہ بناتا ہے معدہ کی حرارت کم کرتا ہے نمک کے ساتھ ھاضم ہے حیاتین الف کی کمی دور کرتا ہے اور پیشاب کی جلن دور کرتا ہے *ادرک – پیٹ میں ریاح ختم کرتا اور ھاضم ہے کھانسی زکام میں مفید ہے بادی پن ختم کرتا اور جوڑوں کے درد میں فائدہ مند ہے * کھیرا- پیشاب کی جلن ختم کرتا ہے اور خون کے بڑھے ہوے دباو کو کم کرتا ہے گرمی کے اثرات کم کرتا ہے بخار یرقان میں مفید ہے * پالک – حیاتین الف کی بڑی مقدار کی وجہ سے نظر کے لئے مفید ہے * لہسن – خون کے بڑھے دباو کو کم کرتا اور کولیسٹرول کم کرتا ہے جراثیم کش ہے * امرود- دل دماغ اور معدہ کے لئے فائدہ مند ہے قبض کشا ہے پیاس کی شدت کم کرتا ہے جلدی امرا ض میں موثر ہے ہمیشہ کھانے سے پہلے کھاہیں * پیپتہ- انتوں کی صفاء کرتا اور قبض کشا ہے خون کی کمی اور نظر کے لئے موثر ہے * کیلا – گوشت بڑھاتا اور خون پیدا کرت ہے تواناء بخش ہے قبض کشا ہے *نمک مصالحہ جات- سلاد میں نمک اور مصالحہ جات ایک حد تک لیں زیادتی سے مسا ئل جنم لیتے ہیں یہ جلد ھضم میں مدد دیتے ہیں سلاد متوازن غذا میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اسے ہمیشہ روٹی کے ساتھ کھاہیں اور صحت کے مزے لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں