Choudary Shaid Iqbal 122

تین وقت گیس ، اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ ، بحران پر احتجاج

سینٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے سوال پر وزیر توانائی حماد اظہر نے’’ہاں‘‘ کہہ دی۔ سینٹ کے اجلاس میں ملک میں گیس کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی خاتون سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر طنز کے خوب نشتر چلائے، بولیں! ملک میں گیس کی بحرانی کیفیت پر تشویش ہے، سردیوں میں انڈہ بھی فرائی نہیں کرسکتے، نئے پاکستان میں آپ کھانا نہیں پکا سکیں گے، ان کے جانے کے بعد انکوائریاں کھلیں گی۔ شیری رحمان کے تقریر کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے شیری رحمان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کہ کیا انڈا فرائی ہو جائے گا؟ پر جواب دیا! ’’ہاں‘‘ جس پر اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ کر دیا اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور بحران پر احتجاج کیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمارے دفاتر میں چائے‘ گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدخان نے جب ملک کے بڑھتے ہوئے قرضوں کا سوال اٹھایا تو علی محمد خان نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت میں جماعت اسلامی اتحادی تھے اور وزیر خزانہ سراج الحق تھے۔ عمران خان سے تین سال کا سوال کریں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے گیس بحران کی وجہ سندھ حکومت کو قرار دے دیا بولے! 70فیصد گیس سندھ سپلائی کرتا ہے جہاں سے گیس نکلتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں