Shahdab Khan and Ali hassan 160

شاداب خان کا اپنی سالگرہ پر حسن علی سے تحفہ لینے سے انکار

لاہور:قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے دوست حسن علی سے سالگرہ پر تحفہ لینے سے انکار کردیا۔

4 اکتوبر 1998 کو پیدا ہونے والے کرکٹر شاداب خان آج اپنی 23 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے دوست اور مداح انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام دے رہے ہیں۔

شاداب خان کے خاص دوست فاسٹ بولر حسن علی بھی اس خاص دن پر انہیں مبارکباد کے ساتھ تحفہ دینا نہیں بھولے، جواب میں شاداب خان نے حسن علی کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذاق میں ان کی طرف سے گفٹ کی آفر ٹھکرادی ہے۔

شاداب خان نے جواب میں کہا کہ بھائی مہنگا ہو یا سستا، مجھے آپ کا گفٹ نہیں چاہیے، جب واپس آپ اپنی سالگرہ پر گفٹ مانگتے ہو تو وہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اس جواب پر حسن علی بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے، لکھا کہ چل یار اس دفعہ کوئی سستا گفٹ دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں