dollar 130

آئی ایم ایف سے معاہدہ، امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہوکر 173.05 روپے پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آئی ایم ایف کی خبر آنے کے فورا بعد ہی روپے کی قدر میں ڈالر ڈھائی روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.24 روپے سے کم ہوکر 173.05روپے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر173 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر مارکیٹ کھلتے ہی پینک سیلنگ دیکھنے میں آئی اور پھر ڈالر دوبارہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک 175 روپے10 پیسے پربند ہوا تھا۔

یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکاقرض پروگرام بحال کرنے پر آمادہ ہوگیا اور کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی، ایف بی آرکےٹیکس محاصل مضبوط رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں