115

سونے کی قیمتیں مزید کتنی اوپر جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 170 درہم ہوگئی ، رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1835 ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت دوہزار ایک سو سترہ درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونا 211 درہم اور ایک ملی گرام سونا اکیس فلس کا ہے۔

آج ایشیا میں سونے کے ریٹ کا آغاز 1792 سے سترہ سو ستانوے ڈالر پر ہوا، فیڈ چیئرمین اور ٹریژری سکرئیڑی کا کہنا ہے کے افراط زر 2022 میں کم ہونا شروع ہو گا، کسی بھی بڑی امریکی اقتصادی رپورٹ کی عدم موجودگی میں آج متوقع سونے کے ریٹ 1800 سے 1810 ڈالر تک رہے سکتے ہیں۔

آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظر امریکی رپورٹس پر ہوں گی ، جس کی وجہ سے سونے کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں تاہم رواں ہفتے سونے کے ریٹ 1835 ڈالر تک جا سکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سونے کے بھاؤ سترہ سو اکسٹھ ڈالر سے شروع ہو کر مسلسل چھ ہفتے کی بلند ترین سطح 1813 ڈالر تک پہنچ گئے اور جمعہ کو دو عشاریہ صفر پانچ فیصد اضافہ کے ساتھ ہفتہ وار ریٹ سترہ سو بانوے ڈالر پر بند ہوا۔

یو ایس ٹریژری کی بڑھتی ہوئی شرح سود، کمزور ڈالر اور تائیوان پر امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود سو اور دو سو دن کے چارٹس اٹھارہ سو ڈالر کے اوپر تھے۔ ٓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں