Agriculture Machinary 116

حکومت کا زرعی مشینری کی تیاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر زرعی مشینری کی تیاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت زرعی مشینری کی تیاری کے لیے مراعات بھی دے گی، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زرعی فارم میکنائزیشن پر وزارت غذائی تحفظ و تحقیق زرعی مشینری کو مقامی سطح پر تیاری کے سلسلے میں بریفنگ دے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں مقامی سطح پرزرعی مشینری اور آلات کی تیاری کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں زرعی مشینری ہارویسٹر، کرشر، پولٹری فیڈ مشینری سمیت دیگر مشینری مقامی سطح پر بہت کم پیمانے پر اور کم کوالٹی میں تیار کی جاتی ہے جبکہ بیرون ملک سے جو مشینری درآمد کی جاتی ہے اس پر اتنی ڈیوٹیز ہوتی ہیں جو عام کاشت کار کے لیے خریدنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

مشینری امپورٹ کرنے والے درآمد کنندگان کو بھی اچھا منافع نہ ہونے کی وجہ سے درآمدات بھی بہت کم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے مقامی سطح پر زرعی مشینری کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں