13

ٹرک کے پہیوں میں پھنسا بلی کا بچہ بحفاظت نکال لیا گیا

اوہائیو: امریکا میں ریاستی پیٹرول اہلکاروں نے ٹرک کے پہیوں کے بیچ پھنسے بلی کے بچے کو بچا لیا۔

اوہائیو اسٹیٹ پیٹرول (او ایس پی) کے شمال مشرقی اوہائیو کے آفس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایک سیمی ڈرائیور سفر شروع کرنے سے قبل اپنی گاڑی کا معائنہ کر رہا تھا جب اس نے ایک طرف کے دو پہیوں کے درمیان ایک بلی کا بچہ پھنسا ہوا دیکھا۔

بلی کے بچے کو بچاتے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ایک شخص نے بتایا کہ بلی کے بچے کا ایک پنجہ پہیوں کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس گیا تھا۔

بچانے والوں نے ٹرک کا ایک ٹائر ہٹایا اور بلی کے بچے کو بحفاظت نکال کر پورٹیج اینیمل پروٹیکشن لیگ کے سپرد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں