13

پنیر بریانی میں ’’ہڈی‘‘ نکل آئی؛ سبزی خور صارف کی شکایت

حیدرآباد دکن: بھارت میں ایک سبزی خور صارف کے آن لائن آرڈر کیے گئے کھانے سے ’’ہڈی‘‘ نکل آئی۔

بھارتی ریاست حیدرآباد میں سبزی خور صارف اویناش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر آن لائن آرڈر کیے گئے کھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ ان کی پنیر بریانی میں سے ’’ہڈی‘‘ نکلی ہے۔

سوشل میڈیا صارف اویناش نے آن لائن پورٹل سوئیگی کے ذریعے ویج بریانی کا آرڈر دیا تھا۔ لیکن خلافِ توقع انھیں جو بریانی بھیجی گئی اس میں سے چکن کی ہڈی برآمد ہوئی۔

بھارت میں مذہبی اکثریت کے تناظر میں اکثر افراد گوشت کھانے سے گریز کرتے ہیں اور ان افراد کے لیے ریسٹورنٹس میں بطور خاص ’’ویج مینو‘‘ تیار کیا جاتا ہے۔ اویناش بھی چونکہ سبزی خور ہیں، اس لیے انھوں نے شہر کے ایک مشہور ریستوران کی فرنچائز سے پنیر بریانی منگوائی تھی، جس میں سے ہڈی نکل آئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر صارفین کی دو الگ الگ شکایات سامنے آئی ہیں، جس میں سوئیگی ڈیلیوری کے ساتھ حفظان صحت کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اویناش سے قبل ایک اور صارف سائی تیجا نے بھی اپنی شکایت پوسٹ کی گئی جس میں انھوں نے اپنی چکن بریانی سے میگوٹ کیڑا نکلنے کا شکوہ کیا تھا۔

ایکس صارف اویناش نے اپنی پوسٹ میں کھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں نے محفل سے پنیر بریانی کا آرڈر دیا تھا، جس میں سے یہ ہڈی نکلی ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں