Ertugral Ghazi 169

ارطغرل غازی والا پب جی کھیلنے والوں کے پاس آئی فون 13 جیتنے کا موقع

  پب جی PUBG نے  ارطغرل غازی کے کردار کو بھی اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم میں شامل کرلیا جبکہ خوش قسمت صارفین کو آئی فون 13 دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی زیر ملکیت گیم ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ پب جی گیم کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے دنیا کا کامیاب ترین گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پب جی موبائل نے عثمانیہ سلطنت کے حوالے سے بنائے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ایگن آلتن کو بھی اپنے آنے والی گیم سیریز میں شامل کرلیا ہے۔

اس سیریز کو پب جی نے ہیرو کی جنگ کا نام دیا ہے، جس میں گیم پلیئرز کو ارطغرل غازی کے کرداروں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کردار ڈرامے میں نظر آنے والے ارطغرل غازی کے ساتھیوں کی صورت میں ہوں گے۔اس سیریز کے پس منظر  آنے والی آواز بھی ایگن آلتن کی ہوگی جبکہ وہ یونی فارم اور فیس سمیت دیگر اشیاء بھی انعام کے طور پر حاصل کرسکیں گے۔

خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لیے تیار کی جانے والی سیریز 26 نومبر سے 9 دسمبر تک دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب پب جی نے گیم کی پزیرائی کے لیے اسنیپ چیٹ پر #GhaziiPUBGM کے نام سے ہیش ٹیگ پیش کیا ہے۔ جس کے تحت صارفین اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسی ہیش ٹیگ کا استعمال کریں گے۔

پب جی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو آئی فون 13 دیا جائے گا جبکہ دیگر دس صارفین کو 1 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

اسنیپ چیٹ پر یہ چیلنج 26 سے دو دسمبر تک جاری رہے گا، جب کہ فاتح امیدواران کا اعلان پب جی انتظامیہ کی جانب سے دسمبر کے وسط میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں